اقوام متحدہ کی پناہ گزینوں سے متعلق ایجنسی نے لیبیا کے ساحل کے قریب
کشتیاں ڈوبنے کے دو واقعات میں 240 لوگوں کے غرقاب ہوکر مرنے کا خدشہ کا
اظہار کیا ہے۔ پناہ گزینوں کی بین الاقوامی تنظیم (آئی او ایم) کے ترجمان
لیونارڈ ڈيلے
نے بتایا کہ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران ہونیوالے ان حادثوں میں تقریبا 240
لوگوں کے مارے جانے کا خدشہ ہے۔ اٹلی کے کوسٹ گارڈ کے عملے کے تعاون سے پانچ دفاعی کشتیاں مہم میں لگی رہیں لیکن زیادہ تر لوگوں کو بچایا نہیں جا سکا۔